۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/ پورے ملک میں موجود عمومی، دائمی اور بنیادی ممبر دیں گے ووٹ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے ہر صوبے میں موجود ادارۂ تنظیم المکاتب کے عمومی و دائمی ممبران 16؍ جنوری2023؁ء تک اپنا یا دوسرے ممبران کا نام مینیجنگ کمیٹی تنظیم المکاتب کے الیکشن میں شامل ہونے کے لئے بطور امیدوار دے سکتے ہیں۔جس کے بعد موجودہ مینیجنگ کمیٹی آئے ہوئے ناموں میں سے جو دستور العمل میں مذکور شرطوں پر پورے اتریں گے انکی تشخیص کر کے امیدواروں کو طے کرے گی واضح رہے کہ نامزدگی کے لئے ادارہ کا بینک ممبر ہونے کے علاوہ ایک شرط یہ بھی ہے کہ اُسکے خدمات ادارہ کے لئے نمایاں ہوں۔ جن کا پرچہ انتخاب ہندوستان کے تمام بیباق عمومی، دائمی اور بنیادی ممبران کو بھیجا جائےگا۔ جو کنہیں پانچ امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ جو پانچ امیدوار اکثریت آرا سے جیتیں گے وہ مینجنگ کمیٹی تنظیم المکاتب کے منتخب ممبر قرار پائیں گے۔

مینیجنگ کمیٹی تنظیم المکاتب میں ۱۸ ممبر ہوتے ہیں۔ جن میں مولانا شمیم الحسن صدر تنظیم المکاتب، مولانا ممتاز علی نائب صدر تنظیم المکاتب، مولانا صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب، مولانا انیس الحسن تھانہ مہاراشٹر مولانا صبیح الحسین اور جناب تقی انور بنیادی ممبر ہیں باقی ممبران منتخب ممبر یا نامزد ممبر یا نمایندہ منتظمین، مدرسین اور لوکل سکریٹریز ہیں۔

آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے ۱۹۶۸ ؁ء میں ادارہ تنظیم المکاتب کو قائم کیا اور یہ ادارہ اپنے کام اور خدمات سے ملک و بیرون ملک میں پہچانا جاتا ہے۔ مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے ادارہ کے دوام کے لئے مینیجنگ کمیٹی کے نظام کو بنایا۔ جس پر آج تک عمل ہو رہا ہے اور اسی کے مطابق ہر پانچ سال پر الیکشن ہوتا ہے اور نئی مینیجنگ کمیٹی تیار ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Jarrar Husain IN 10:23 - 2022/12/24
    0 0
    میں ماسٹر جرار حسین کربلائی ضلع آعظم گڈھ اتر پردیش سے ہوں میرا کام پریشد میں پرنسپل ہوں